جعلی سفری دستاویزات پر یو اے ای جانیوالا افغان مسافر گرفتار 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعلی سفری دستاویزات پر متحدہ عرب امارات(یو اے ای)جانے والے مسافر کو کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خان محمد نامی افغان مسافر کو آف لوڈ کیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم امیگریشن کلیئرنس کے دوران پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔گرفتار ملزم جائے پیدائش اور اپنے خاندان کے افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا، جو ملازمت کی غرض سے پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جا رہا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغان مسافرگرفتار

ای پیپر دی نیشن