گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شیخ الطاف احمد نے کہا کہ ضلع میں معیار تعلیم کو بلند کرنے اور سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت کو سدھارنے کے سلسلہ میں فوری اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد چیئرمین پنجاب ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ اور انجمن اساتذہ ضلع گوجرانوالہ کے صدر رانا شازب احمد خان کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے انہیںگلدستہ دیا اور مبارکباد دی اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن سٹی گوجرانوالہ اعجاز احمد گورائیہ ،امداد اللہ کاہلوں ،پروفیسر ڈاکٹرمحمد امین گورائیہ ،حافظ محمد اشفاق اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے ۔
سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت سدھارنے کیلئے اقدامات کریں گے:شیخ الطاف
Jan 25, 2023