کراچی میں یخ بستہ ہواﺅں کا راج، آج پارہ 6 ڈگری تک گرنے کا امکان


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کے مطابق آج(بدھ)شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کم سے کم پارہ 8 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ جمعرات کو شہر میں بلوچستان کی جانب سے معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ۔شمالی بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواﺅں کے سلسلے کے سبب شہر میں منگل کو بھی سرد اور خشک موسم ریکارڈ ہوا جبکہ دن بھر یخ بستہ شمال مشرقی(بلوچستان)کی ہوائیں چلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 22.9 ڈگری ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 51 اور شام کے وقت 25 فیصد ریکارڈ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اگلے 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں تندوتیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئی روز تک سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر غیر فعال رہ سکتی ہیں اور اس دوران شہر بلوچستان کی شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے چلنے والی ہواں کے زیراثر رہ سکتا ہے۔
کراچی یخ بستہ ہوا

ای پیپر دی نیشن