کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب ،میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ، پروفیسر عبدالجبارقریشی،انجینئرعبدالرشیدارشدنے سوئیڈن میں انتہاپسند سیاسی رہنماکی جانب سے قرآن پاک کونذرآتش کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔رہنماؤں نے کہاکہ اسلام پرامن مذہب ہے تمام مذاہب کی کتب اورشخصیات کااحترام کا درس دیتا ہے،آزادی رائے کی آڑمیں اسلام کی مقدس کتاب،شخصیات ،اسلام مخالف فعل کوکسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان سوئیڈن میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمتی رسمی بیانات دینے کے بجائے تمام پارلیمنٹ میں اس ناپاک حرکت پر مذمتی قراردادمنظورکرکے سوئیڈن کا سفارتی اورتجارتی بائیکاٹ کیاجائے۔رہنماؤں نے کہاکہ اوآئی سی وابستہ تمام مسلم ممالک کوسوئیڈن سفیرکو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرناچاہیے ،رہنماؤں نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ جن ممالک میں ماضی میں قرآن مجید اورسرکاردوعالم ؐ کی شان میں گستاخی کی ہے اُن کی عالمی سطح پر مذمت نہ کرناافسوس ناک طرز عمل ہے ۔بین المذاہب ہم آہنگی کی بات کرنے والوں کا اس حوالے سے خاموش رہنا جرم کے برابرکے شریک کے دائرہ میں آتاہے۔رہنماؤں نے سوئیڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح ٹھیس پہنچائی گئی ہے سوئیڈن حکومت اس جرم میں مرتکب مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے سخت سزادے ۔
سوئیڈن کا سفارتی اورتجارتی بائیکاٹ کیاجائے‘ نظام مصطفی پارٹی
Jan 25, 2023