کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حبیب اللہ سہاگ نے منگل کو ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں قائم مقام ناظم امتحانات کی ذمہ داری سنبھال لی ۔حبیب اللہ سہاگ کی جانب سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ان کے دفتر میں بورڈ کے افسران و ملازمین کی جانب سے مبارکباد دینے والوںکی آمد کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ وزیر جامعات و بورڈز سندھ اسماعیل راہو کی ہدایت پر چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے ڈپٹی کنٹرولر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی حبیب اللہ سہاگ کی قائم مقام ناظم امتحانات تقرری کا حکم دیا ۔حبیب اللہ سہاگ کو عمران طارق کی جگہ میٹرک بورڈ کا قائم مقام ناظم امتحانات مقرر کیا گیا ہے عمران طارق اب ڈپٹی کنٹرولر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔