حکمران لوٹی دولت واپس کر دیں تو  ڈیفالٹ سے بچا جاسکتا ہے‘اسلم فاروقی

Jan 25, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ  اگر پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں شامل حکمران ملک کے خاطر لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں تو ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ سکتا ہے وہ لاینز ایریا میں ایم کیو ایس سی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محب محمد اجمل کے ہمراہ معززین شہر سے گفتگو کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ ملک و قوم کا سچا خیر خواہ ثابت کرنے کے لئے حکمرانوں کو قربانی دینا ہوگی اور ویسے بھی حکمرانوں کے پاس جو جائدادیں اور اثاثے ہیں ان میں زیادہ تر قومی خزانے کو نقصان پہنچا کر ہی بنائے گئے ہیں اور ان لوٹی ہوئی جائدادوں اور اثاثوں کی اتنی مالیت ہے کہ تمام بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام ملک و نئی نسل کا مستقبل بچانے کے لئے اپنے اندر ایک بار پھر تحریک پاکستان والے جذبے کو بیدار کرے اور تمام سیاسی لٹیروں کے جلسے و دیگر پروگراموں کا مکمل بائیکاٹ کرکے انہیں نیست و نابود کردے۔

مزیدخبریں