نجی تعلیمی اداروں سے ہی ملک سے جہالت کا خاتمہ ممکن‘ طارق شاہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سیدطارق شاہ کی زیر صدارت مرکزی عہدیداران کا اجلاس منعقدہ ہوا جس میں سال 2023؁ء کاکیلینڈر بھی بنایا گیااوراپسما کے ویژن2023؁ء کے تحت اہم فیصلے بھی کئے گئے جس میںاساتذہ کی تربیت اور طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے علاوہ تعلیمی اداروں کی ترقی پر مزید کام کرنے پر زور دیا گیااجلاس کے موقع پر پریذیڈینٹ کراچی ریجن فرقان بلال، وائس چیئرمین اپسما عتیق شمسی،وائس پریذیڈینٹ
 کراچی ریجن شبی احمد خان،ایڈیشنل سیکریٹری عشرت احمد ،یوتھ سیکریٹری ولید بارکزئی،ائس پریذیڈینٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی جاوید عامرلی،ڈائریکٹر پروجیکٹس نوید قریشی،جنرل سیکریٹری کراچی ریجن اظہر علی ، کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ مزمل جاوید،کوآرڈینیر ڈسٹرکٹ کورنگی طلحہٰ احمد ، پبلک ریلیشن سیکریٹری محمد عمران جبکہ وڈیو لنک کے زریعے پریذیڈینٹ میر پور خاص ریجن فیصل خان زئی،پریذیڈینٹ حیدر آباد ریجن محمد اقبال عباسی اورپریذیڈینٹ سکھر ریجن جمیل احمد بھی شامل تھے اس موقع پر مرکزی چیئرمین سیدطارق شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے ہی ملک سے جہالت کے خاتمے کی ضمانت ہیں انہوںنے کہاکہ ملک میں تعلیم کو عام کرنا اور پڑھا لکھا پاکستان بنانا اپسما کا ویژن ہے جس کے تحت نجی تعلیمی ادارے تعلیم کو عام کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں سیدطارق شاہ نے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کو عام کرنے اور معیار تعلیم کو بلند کرنے کیلئے کوشاں ہیں تا کہ ملک سے جہالت کا خاتمہ ہو سکے انہوںنے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا نجی تعلیمی ادارے ملک میں تعلیم کو فروغ دینے کی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں سیدطارق شاہ نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں کا مشن ہے کہ وہ ملک کے ہر بچے کو تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ تعلیم ہی انسان کوبا شعور بناتی ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں شرح خواندگی کو100فیصد بڑھانے کے لئے نجی تعلیمی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کا عام کرنے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں سیدطارق شاہ نے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے 70فیصد سے زائد ملک کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا انہوںنے کہاکہ تعلیم دینا کاروبارنہیں بلکہ یہ ایک مقدس پیشہ ہے ملک کے ڈھائی کروڑ سے زائد وہ بچے جو اسکولوں سے باہر ہیں انہیں بھی اسکولوں میں پڑھانا ہمارے لئے ایک چیلنج ہے اور ہم اس چیلنج کو انشاء اللہ پورا کر کے پاکستان کو ایک جدیدتعلیم یافتہ ملک کے طور پرابھاریں گے سیدطارق شاہ نے کہاکہ نجی تعلیمی ادارے کورونا اور سیلاب جیسی قدرتی آفات میں بھی طلباء کو تعلیم دینے میں پیش پیش رہے ہیں اور انہوںنے آن لائن تعلیمی نظام کے ذریعے طلباء اور طالبات کے لئے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا اور یہی نہیں بلکہ اساتذہ کو بھی آئی ٹی کی تربیت فراہم کی کیونکہ موجودہ اور آنے والے والے دور میںانفا رمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا ایک ڈیجیٹل گلوبل بنے جا رہی ہے جس کیلئے ہمیںآنے والی نئی نسل اور یوتھ کوڈ یجیٹلائز کر نا ہوگاتا کہ پاکستان ایک جدید ترقی یافتہ ملک بن سکے۔

ای پیپر دی نیشن