کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو نے کہا ہے کہ عوامی نظام خدمت کی سب سے زیادہ افادیت یہ ہوتی ہے کہ عام آدمی کو جلد ریلیف ملے بلاتفریق ہر یونین کونسل میں کام خلوص نیت سے کروا رہے ہیں جس سے بہتری عیاں ہو رہی ہے جس جگہ مجھے کام کرنے کا موقع ملا ہے وہاں کے مسائل سے میں اچھی طرح واقف ہوں ا س لئے جو کام بھی کرواتے ہیں وہ سو فیصد میریٹ کے مطابق ہوتے ہیں اس انداز سے
امور انجام دینے میں مشکلات ضرور پیش آتی ہیں مگر جو بھی اسکیم تکمیل تک پہنچتی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہوتی ہیں اس میں ہماراکوئی کریڈٹ نہیں یہ وہ اعتماد ہے جو یہاں کے بسنے والے ہم پر کرتے ہیں اس کے ساتھ یہاں سے منتخب ہر پلیٹ فارم کے نمائندے بھی ہر سطح پر ادارے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں جس سے ہمارے ادارے کی کارکردگی میں مزید نکھار آتا ہے جہاں ہم اپنے ملازمین کو شاندار خدمات دینے پر سراہتے ہیں وہی غلطی پر سخت کاروائی بھی کرتے ہیں حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں ترقیاتی پروجیکٹ کو برق رفتاری سے مکمل کر رہے ہیں اور اس میں معیار کا بھی خصوصی بنیادوں پر خیال رکھا جاتا ہے اپنے دائرہ کار میں رہ کر ہم سے جو ہو سکے گا وہ ہم نے پہلے بھی کیا ہے اور آئندہ بھی کرینگے، اہل علاقہ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ان کی ہر تکلیف کو مکمل طور پر ختم کر کے انہیں ریلیف فراہم کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بن قاسم آفس میں مختلف وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر ایاز حمید اللہ بلوچ،ڈائریکٹر سینیٹشن مشتاق مٹو و دیگر بھی موجود تھے۔