کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی کہا ہے سود اور قرضوں کی معیشت نے ملک کو کنگال اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، عام آدمی کا معیار زندگی اور معیشت کی بہتری کیلئے کفایت شعاری سمیت انقلابی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، مزید قرضوں، منی بجٹ اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عمل ملک وقوم کو دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے، تبدیلی کا نعرہ تباہی اور باقی کسر پی ڈی ایم حکومت کی نااہلی وغلامانہ پالیسیوں نے پوری کردی ہے،چندماہ کی حکومت اورسادگی کی دعویدارشہباز شریف کی کابینہ نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا ریکارڈ قائم کردیا ہے جوکہ ملکی خزانے پراضافہ بوجھ اورمہنگائی ،ظلم وناانصافیوں کے مارے عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔نجات کا واحد راستہ نظام مصطفی کے نفاذ اور دیانتدار قیادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز،نائب قیم محمدمسلم، اطلاعات سیکریٹری مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ علمائ، وکلائ، انجنیئرفورم، الخدمت، تحریک محنت، شعبہ ادب، اسلامی جمعیت طلبہ، جے آئی یوتھ، جمعیت طلبہ عربیہ،کنزیومرمومینٹ سمیت دیگر ت برادرنظیمات کے صوبائی ذمہ داران نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ صوبائی امیرنے مزید کہا کہ دعوت کا کام ایک بہت بڑا کام ہے ہر تحریک دعوت سے پروان چڑھتی ہے اسلئے ہر برادر تنظیم تحریک کی دعوت وپیغام کو عام کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے جبکہ مدر ونگ کے طور پر جماعت اسلامی ان کے پشت پر کھڑی ہوگی۔
محمد حسین محنتی
سود اور قرض کی معیشت نے ملک کو کنگال کردیا، محمد حسین محنتی
Jan 25, 2023