گورنر سندھ نے عباس ٹا¶ن میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمیں رات دن ایمانداری، خلوص نیت سے عوام کی خدمت کرنی ہے، کراچی کے گلی محلوں سمیت ہر چیز کا نیٹ ورک بہتر بنانا ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد، میونسپل کمشنر فہیم خان ودیگر کے ہمراہ عباس ٹا¶ن میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کرنے کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ ہرایک اپنے حصے کا کام کرے تو کراچی کی بہتری یقینی ہے، انہوں نے ضلع شرقی کی بہتری کیلئے ایڈمنسٹریٹر سید شکیل احمد اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اسی جذبے سے کام جاری رکھے جائیں تو ہر چیز کو بہتر بنانا مشکل نہیں ہے، میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایک کا گورنر ہوں، جہاں میری ضرورت ہوگی اپنا کردار ادا کرونگا، بلدیاتی وشہری خدمات کی فراہمی کیلئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت ضلعی بلدیات کے ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ مل کر بہتری لا رہے ہیں، کلین وگرین کراچی کے تحت شہر کی شاہراہوں کو خوبصورت بنایا جارہا ہے، پانی، سیوریج، گیس، بجلی ودیگر مسائل کو دور کرنے کیلئے کام کئے جائیں گے، واٹر بورڈ کو پابند کریں گے کہ ہائیڈرینٹس کو پانی مل رہا ہے تو عام صارف کے گھر بھی پانی پہنچنا چاہیے.اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد اور میونسپل کمشنر فہیم خان نے انہیں عباس ٹاون میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عباس ٹا¶ن میں 70 ہزار اسکوائر فٹ گلیوں کی پختگی اور 1 لاکھ 20 ہزار اسکوائر فٹ سڑکوں کی استرکاری کا کام کیا جائے گا جبکہ پانی کی لائینوں کے کنکشنز کے کام بھی کئے گئے ہیں.اس موقع پر رکن قومی اسمبلی، کشور زہرہ نے بھی ضلع شرقی کی بہتری کیلئے کام پر سید شکیل احمد کو سراہا اور کہا کہ خدمات کے اس سفر کو جاری رکھا جائے گا.سنگ بنیاد کے پروگرام میں ایم پی اے شاہانہ اشعر، سابق ڈپٹی مئیر ارشد حسن، سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سلمان میمن، سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، چیف اکا¶نٹ افسر نوید خان کولاچی،سینئیر ڈائریکٹر توقیر عباس، ایگزیکٹیو انجنئیر جمال عباس، ڈائریکٹرز الہی بخش، جام رضوان، خورشید علی، شکیل میمن، اکرم خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ارشاد علی، انچارج ڈیبریز ریموول را¶ شمشاد ودیگر موجود تھے۔
گورنر سندھ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...