شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ اگر پارٹی قیاد ت نے وفاقی وزیر میا ںجاویدلطیف کو پنجاب کی قیادت سونپ دی تو اس سے پنجاب میں پارٹی مزید مقبول ،مضبوط اور فعال ہوگی دوسری طرف آئندہ عام انتخابات میں بھی پارٹی بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب ہوسکتی ہے میاں جاوید لطیف نے پرویز مشرف کے دور سے لیکر آج تک پارٹی قیاد ت کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہو کر نواز شریف کے بیانیہ کے مطابق پارٹی کے اندر اور باہر بھرپور کردارادا کیا ہے جس کیلئے انہیں قید وبند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔
جاوید لطیف آج بھی پارٹی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں:رفاقت علی
Jan 25, 2023