کراچی (اسپورٹس رپورٹر)39ویں ایچ ای سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن ہاکی چیمپئن شپ2022-23کے شاندار اور یادگار انعقاد کے لئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ،ایچ ای سی کے اشتراک سے سر سید یونیورسٹی کی میزبانی میں شیڈول اس میگا ویمن ہاکی ایونٹ کا اانعقاد 27جنوری سے کیا جا رہا ہے ،اس ضمن میں سر سید یونیورسٹی کے ڈائرکٹر اسپورٹس اور ایچ ای سی آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری انٹر نیشنل مبشر مختار نے بتایا کہایونٹ کامیاب بنانے کے لئے یونیورسٹی چانسلر جاوید انوار اور وائس چانسلرولی الدین کی ہدایات پر رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی نے ذیلی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں ۔آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین زبیر حمیدی ،انٹر نیشنل مبشر مختار سیکریٹری ،ڈپٹی سیکریٹری نعمان الدین جبکہ ممبران میں صغیر حسین ،ارشد صدیقی ،آصف ظہیر،نور بخش،جاوید اقبال ،طارق خان اور جنید اسلم شامل ہیں۔ گلفراز احمد خان ٹورنامنٹ ڈائرکٹر اورجاوید اقبال بیگ امپائر منیجرہونگے۔ ٹیکنیکل آفیشلز میں راجا انور کمال ،چوہدری تنویر ارشد ،نصرت حسین ،عظمت پاشا،طلعت محمود ،ایم ندیم ،زاہد محمود ،عاصم خان ،اسد ظہیر،حسن عسکری ،ام حبیبہ اور کشمالہ شامل ہیں ۔ امپائرنگ کے فرائض اصغر ،عرفان طاہر ،شہباز ،تکریم افتخار ،غفران بخاری ،ندیم سعید اور فہد انجام دیں گے۔ایونٹ اولمپئن اصلاح الدین ‘ڈاکٹر ایم اے شاہ ہاکی اکیڈمی اورکے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پرہو گا ۔
آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن ہاکی ‘ ذیلی کمیٹیاں قائم
Jan 25, 2023