کنفکشنری شعبہ میں پہلا قدم‘سنرج فوڈز نے یونی فوڈ حاصل کرلیا


کراچی ( کامرس رپورٹر)سنرج فوڈز، غذائی اجناس میں پاکستان کی صفِ اول کمپنی، نے یونی فوڈ انڈسٹریز کا اکتسابی عمل مکمل کرلیا۔ اس عمل کا مقصد سنرج کی برانڈ کو قومی دھارے میں نہ صرف شامل کرنا بلکہ نمایاں مقام دلانا ہے۔ یہ توسیعی اقدام آٹا، چاول، چینی، نمک اور دالوں کے لئے جانے مانے غذائی اجناس میں ممتاز حیثیت کی حامل سنرج فوڈز ویلیو ایڈڈ ایف ایم سی جی سیکٹر میں پیش رفت عندیا خیال کیا جا رہاہے۔اقدام سے سنرج فوڈز کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک کے وسطی اور شمالی حصوں میں تقسیمی اخراجات میں کمی اور ترسیل کے نظام میں بہتری کی توقعات کی جارہی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے یونی فوڈ کے تحت تیار کی جانے والی اشیا میں اضافہ کرنا اور انکا معیار بہتر کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔اکتساب و انضمام کے عمومی فوائد جیسے کاروباری اخراجات میں کمی، حجم بڑھنے سے شرح منافع میں اضافہ اور ترسیلی معاملات میں آسانی سے سنرج کی ود ہولڈنگ کمپنی یونیٹی فوڈز کے مزید منافع بخش ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ 
علاوہازیں یونی فوڈ کی برانڈ گوڈ گوڈیز کو سنرج کے اعلیٰ اور معیاری آٹے، تیل، چینی اور نمک کی مصنوعات سے بہرامند ہونے اور زیادہ موئثر بنانے میں مدد ملنے کی امید کی جارہی ہے۔مزید برآں، جدت، ٹیکنالوجی، حفظانِ صحت اور غذائیت پر سمجھوتہ نہ کرنے والی سنرج فوڈزہمیشہ صارفین کے اعتماد اور اطمینان کو مدِ نظر رکھنے کی شہرت کی حامل ہے۔ اس کے پیشِ نظر گوڈ گوڈیز کے صارفین کو مصنوعات کی کوالٹی میں قابل قدر اضافہ متوقع ہے۔یونی فوڈزکے حصول کا اقدام گزشتہ سال جون میں اس وقت شروع ہوا جب یونٹی فوڈز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنے حصول کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ یہ عمل ایک حتمی معاہدے پر عمل درآمد اور تمام قابل اطلاق قوانین اور قانونی تقاضوں کی تعمیل کے بعد مکمل ہوتا ہے،یونی فوڈز انڈسٹریز لمیٹڈ پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر ستمبر 2016 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ فاران شوگر، حبیب شوگر اور مہران شوگر کے درمیان ایک کنسورشیم/جوائنٹ وینچر تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی کھانے کی مصنوعات کی تیاری، فروخت اور تقسیم کرنا ہے، خاص طور پر کپ کیک اور سادہ کیک۔

ای پیپر دی نیشن