بجلی کا ملک گیر بریک ڈاؤن، ٹیکسٹائل  سیکٹر کو 7 کروڑ ڈالر کا نقصان ،اپٹما

Jan 25, 2023


کراچی (کامرس رپورٹر) بجلی کی صورتحال پرجلدقابونہ پایاگیا تو ٹیکسٹائل سیکٹرکواربوں ڈالرکانقصان ہوگاملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث ٹیکسٹائل صنعت بری طرح متاثر ہوگئی آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن کے باعث ایک دن میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7کروڑ ڈالرکا نقصان ہوا۔ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن، وزیر توانائی کی مکمل بحالی کیلئے رات 10 بجے تک کی ڈیڈلائن ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی صورتحال پرجلدقابونہ پایاگیا تو ٹیکسٹائل سیکٹرکواربوں ڈالرکانقصان ہوگا۔خیال رہے کہ صبح ساڑھے 7 بجے ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤں ہوا اور 12 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ملک بھر میں بجلی بحال نہیں ہوسکی۔ 

مزیدخبریں