سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کو فون کیا ہے۔
اس دوران عمران خان نے فواد چوہدری کی نہایت لغو بنیادوں پر گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔اہلیہ حبا فواد نے نجی نیوز سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کے کزن نے فواد پر ایف آئی آر درج کرائی۔انہوں نے کہا کہ اہلکار گھر میں زبردستی گھس کر لے گئے، متعلقہ تھانے کو بھی پتہ نہیں تھا کہ کہاں لے جایا گیا۔
دوسری جانب فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ فواد چوہدری کو کس مقدمے میں اٹھایا گیا۔آئی جی پنجاب کو بھی رابطہ کیا گیا ہے لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا اور متعلقہ تھانے کو بھی نہیں پتہ کہ فواد چوہدری کو کہاں لے کر جایا گیا۔ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر کے اندر 8 سے 10 پولیس والے آئے اور بغیر کوئی ایف آئی آر دکھائے اٹھاکر لے گئے، یہ گرفتاری نہیں، یہ اغوا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔