پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو فوری طور پر زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی ۔ تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج رات ایک مرتبہ پھرعمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی ، ہم واضح کردیں کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے اگر کسی نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ فوری طور پر زمان پارک پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج رات کوئی کارکن گھر نہیں جائے گا اور تمام لوگ زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر قیام کریں گے