اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی حکومت نے وزارت خزانہ کے ذریعے 23 جنوری 2023ء کو پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں خود مختار سکوک بانڈز کی دوسری نیلامی کرتے ہوئے 87 ارب 79 کروڑ روپے حاصل کر لیے۔ وفاقی حکومت نے نیلامی کے ذریعے 100 ارب روپے جمع کرنے کا ابتدائی ہدف طے کیا تھا۔