کراچی (کامرس رپوٹر) پاکستان سٹا ک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری تیزی سے مارکیٹ 65063پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 368.21پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 64454.22پوائنٹس سے بڑھ کر64822.43پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 154.60پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 21752.21پوائنٹس سے بڑھ کر21906.81پوائنٹس پر جا پہنچا۔ اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 43461.63پوائنٹس سے بڑھ کر43789.81پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 29ارب 3کروڑ 63لاکھ 40ہزار 334روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 94کھرب 12ارب 97کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار 296 روپے سے بڑھ کر 94کھرب 83ارب 93کروڑ 82لاکھ 85ہزار 962روپے ہو گیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی کمی وبیشی کے 2لاکھ 15ہزار 200روپے پر برقرار رہی۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے279.80 روپے پر آگئی۔ جبکہ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت23پیسے کی کمی سے 280.86 روپے رہ گئی۔ مقامی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت 13پیسے گھٹ کر 306.08 روپے رہی۔ تاہم برطانوی پاؤنڈ 42 پیسے بڑھ کر 358.17روپے ہو گیا۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 2پیسے کم ہوکر 75.01 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 5 پیسے کم ہوکر 76.86 روپے رہی۔