اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندگان اور اہل کاران امیدواران کی انتخابی مہم کے دوران افرادی قوت اور حکومتی مشینری کو فراہم کر کے ان کے مددگار ثابت ہو رہے ہیں جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنران کو بذریعہ مراسلہ حکم دیا ہے کہ تمام مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندے اور اہل کاران کو متنبہ کہا جائے کہ وہ مذکورہ بالا عمل سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔