لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پر بات کریں ، کوئی بھی آپ کی ذاتیات کی سیاست نہیں سننا چاہتا۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگ کے رہنمائوں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کواشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے سے بری کردی۔انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور میں اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب حاضری کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئیں،پاکستان 1990کی دہائی میں اس گالی گلوچ کی سیاست کو دفن کرچکا تھا، بانی پی ٹی آئی نے گالی گلوچ کا کلچر شروع کیا۔پی پی پی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نئے نئے پنجاب آئے ہیں، شاید انہوں پی کے ایل آئی ،دانش سکول اور دوسرے منصوبے نہیں دیکھے، سندھ کا بھی حق ہے کہ وہاں پنجاب جیسی سہولیات جیسی ہوں، پی ڈی ایم کے فیصلوں میں پیپلز پارٹی کے وزرا بھی برابر کے حصہ دار تھے، پی ڈی ایم کی مشاورت میں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتیں موجود تھیں‘مسلم لیگ ن کا مقابلہ ان تمام جماعتوں کے ساتھ ہے جو اپنے انتخابی نشان لے چکی ہیں، جو اپنے جلسے کررہے ہیں۔