انتخابی نشان واپسی کیس: اٹارنی جنرل، الیکشن کمشن کو نوٹس، جواب طلب

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے کیس میں اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215آئین کے متصادم ہے۔ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں طے کر چکی ہے کہ پارٹی الیکشن کا جنرل انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ آئین کے ارٹیکل 17کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت کو صرف 2صورتوں میں پابندی لگائی جاسکتا ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سیکشن 215کے تحت کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لیا جا سکتا ہے۔ عوام کی نمائندہ جماعت اور ووٹرز کو اپنی مرضی سے ووٹ دینے سے روکا نہیں جا سکتا۔ عدالت الیکشن ایکٹ کا سیکشن 215 کالعدم قرار دے۔عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...