لاہور (خصوصی نامہ نگار) مدینہ منورہ کی ممتاز علمی ودینی شخصیت اور ایک درجن سے زائد دینی کتابو ں کے مصنف شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ مدنی نے وفد کے ہمراہ ملک کے معروف دینی ادارہ جامعہ اشرفیہ لاہورکا دورہ کرتے ہوئے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد یوسف خان استاذالحدیث مولانا سیف الرحمن مہندودیگرسے تفصیلی ملاقات کی جس میں ان کے والد گرامی مولانا مفتی محمد عاشق الہی بلند شہری مہاجر مدنی کی علمی و دینی خدمات اور دیگر امور پر باہمی گفتگو ہوئی مولانا عبداللہ مدنی نے ’’دورہ حدیث‘‘ کے طلبہ سے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالی نے دین اسلام کی خدمت کیلئے آپ کا انتخاب کیا ہے حکمت و دانائی کے ساتھ دین کی خدمت،اسلام کی اشاعت اورنسل نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیناہے۔
مولانا عبداللہ مدنی کی مولانا فضل الرحیم اشرفی سے ملاقات ، طلباء سے خطاب
Jan 25, 2024