سائفر کیس میں مزید 4 گواہوں کے بیانات قلمبند 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں مزید چار گواہان کے بیانات پر وکلاء کی جرح مکمل ہونے پر سماعت آج تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران سائفر اسٹنٹ محمد نعمان ، اقرا اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت خارجہ عمران ساجد اور شمعون قیصر پر وکلاء صفائی نے جرح کی۔ اس موقع پر سپیشل پراسیکیوٹرز راجہ رضوان عباسی، ذوالفقار عباس نقوی، وکلاء صفائی سکندر ذوالقرنین، علی بخاری، عثمان گل، خالد یوسف اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بھی عدالت پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن