ن لیگ کے چودھری سلیم طاہر گجر شیخ یعقوب‘ راشدہ یعقوب کے حق میں دستبردار 

جھنگ (نامہ نگار) چوہدری سلیم طاہر گجر رہنما مسلم لیگ ن جھنگ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 109 و صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 127 نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں شیخ محمد یعقوب اور راشدہ یعقوب کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ سلیم طاہر گجر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں انہوں نے اس وقت ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جب ضلع بھر میں کوئی امیدوار ن لیگ کا ٹکٹ لینے والا نہیں تھا۔ سلیم طاہر گجر نے کہا کہ پانچ سال انہوں نے جھنگ میں مسلم لیگ ن کو فعال کرنے کے لیے دن رات محنت کی جو بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور آج اسی جھنگ کے ہر حلقے میں کئی امیدوار ٹکٹ لینے کے خواہشمند تھے۔ پارٹی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے دونوں حلقوں سے ن لیگ کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر شیخ محمد یعقوب اور راشدہ یعقوب نے ان کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہونے پر سلیم طاہر گجر کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...