فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پنجاب سے 100 فیصد قومی اسمبلی کی سیٹیں جیتیں گے۔ مرکز میں حکومت بنا کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ (ن) لیگ کے پاس سب سے زیادہ تجربہ کار لیڈر ہیں۔ نوازشریف سے زیادہ تجربہ کار اور سنیارٹی کسی کے پاس نہیں۔ دنیا نے پاکستان کا بائیکاٹ کیا تو ہم نے ملک کو بحران سے نکالا۔ پہلے بھی مہنگائی کو قابو کیا اب بھی کریں گے۔ ہمیں ایک سال اور مل جاتا تو ملک جی 20 ممالک میں شامل ہوتا۔ ایک صاحب روز چیختے چلاتے ہیں کہ مجھے کامیاب کراؤ۔ ان کو معلوم ہی نہیں کہ پنجاب میں الیکشن کس طرح لڑا اور جیتا جاتا ہے۔ بلاول کو سمجھنا چاہئے کہ نوازشریف اپنی ذات کا بدلہ کسی سے نہیں لیتے۔ آئی پی پی سے پنجاب میں 6 قومی اور 11 صوبائی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ہے۔
تجربہ کار قیادت (ن) لیگ کے پاس، ملک کو مشکلات سے نکالیں گے: رانا ثناء
Jan 25, 2024