مسلم لیگ (ن) ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالے گی: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک کو معاشی عدم استحکام سمیت دیگر بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پارٹی کے سابق ادوار اقتدار اس کی واضح مثال ہیں۔ جب بھی (ن) لیگ کی سازشوں کے ذریعے حکومت ختم کی گئی اس کے بعد ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوا۔ نواز شریف سیاست کی بجائے ریاست کو ہمیشہ ترجیح دیتے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بدترین انتقامی کارروائیاں برداشت کرنے کے بعد بھی ملکی سلامتی و استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے بھرپور کردار اداکرنے کے عزم کا ہمیشہ اعادہ کیا۔ آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو کر میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں شاندار ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے تمام کام مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اعزاز ہیں۔ 8 فروری کا سورج (ن) لیگ کی فتح اور مسائل سے نجات کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...