اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر علوی نے 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہونے سے متعلق حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ان بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے ’’ تعلیمی ایمرجنسی‘‘ لگا کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ، تعلیمی اداروں میں ڈبل شفٹ ، ایکسلریٹڈ لر ننگ پروگرام اور مساجد کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے۔اعلی تعلیم کی شرح کو بڑھانے کیلئے آن لائن تعلیم کو فروغ دیا جائے ، ڈاکٹرز ،انجینئر زاوردیگر شعبوں میں زیر تربیت طلباء کو ملک میں ایسی سہولیات دی جائیں کہ وہ بیرون ملک نہ جائیں ۔ وہگزشتہ روز وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیر اہتمام تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔صدر نے کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی تعلیمی شماریاتی رپورٹ 22 ۔ 2021 میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کا بتایا گیا ہے جو ہمارے لئے ایک چیلنج ہے ۔ اتنی کثیر تعداد میں سکول بنانے کیلئے سالوں درکار ہوں گے ، ہمیں نئے طریقوں بارے سوچنا ہوگا۔
بچوں کو سکولزلانے کیلئے ’’ تعلیمی ایمرجنسی‘‘ ودیگر اقدامات ناگزیر: عارف علوی
Jan 25, 2024