جعلی مقدمات بنے، بانی پی ٹی آئی ڈیل کرینگے نہ جھکیں گے: بیرسٹر گوہر 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بیرسٹر گوہر خان نے بونیر میں کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست سے ہٹانا ممکن نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر 203 جعلی مقدمات بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی ڈیل کریں گے نہ جھکیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیا ہے۔ امیدواروں کے ساتھ ٹوٹ سکتے ہیں لیکن ہمیں نہیں چھوڑ سکتے۔ ہمیں نشانات نہیں بانی پی ٹی آئی کے وژن کی ضرورت ہے۔ ہمیں انتخابی نشان سے محروم رکھا گیا مریم ہمیشہ فریاد کرتی ہے کہ میرے بابا کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ بلاول کے منشور میں کرپشن کیخلاف ایک لفظ  نہیں۔ محمود خان نے بانی پی ٹی آئی کو دھوکا دیا۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بھی عوام کی فکر ہے،  ایک سو 75 پولیٹیکل پارٹیز میں بہترین انتخابات ہم نے کرائے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن