لاہور(نیوز رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور امیدوار این اے 117کے علاوہ پی پی149اور209سے امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان نے انتخابی مہم کے دوران بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو تقسیم ہونے سے بچا ناہوگا‘ہم الزام اور انتقام کی بجائے احترام کی سیاست کو فروغ دیں گے۔ہمیں اپنی یوتھ کو ساتھ لے کر چلنا ہے اور اْن کے تقاضوں کے مطابق وطن عزیز میں بہتری کیلئے موثرومربوط کاوشیں کرنی ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اور ترقی کے ساتھ ساتھ سرکاری رقوم کا درست استعمال بھی یقینی بنائیں گے۔ عبدالعلیم خان کو صوبائی حلقہ پی پی 149میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور دو آزاد امیدواروں ڈاکٹر ناصر اور ملک شفیق نے اْن سے ملاقات کی اور اْن کے حق میں دستبردار ہونے اور اْن کی انتخابی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے سابق ناظم عاطف احمد چوہدری نے بھی پی پی149سے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اْن کی انتخابی مہم میں ساتھ چلنے کا اعلان کیا۔ا پنے میں عبدالعلیم خان کا اپنی گفتگومیں کہنا تھا کہ پی پی149کا حلقہ اْن کا پہلا تعارف ہے اور یہاں کی سیاسی ٹیم 20برسوں سے اْن کے ساتھ ہے۔