کامونکی(نمائندہ خصوصی)معمولی تنازعہ پر چارافراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے دو بھائیوں کو شدید زخمی کردیا۔ نواحی گاؤں صابوکی کے ارسلان اور راشد میں فصل کو پانی لگانے کا تنازعہ چل رہا ہے گذشتہ روز اسی بناء پر کھیتوں میں کام کرتے ہوئے ارسلان اور اْسکے بھائی عرفان کو ڈنڈوں کے وار کرکے راشد،آصف،عبدالغفور اور کاشف نے شدید زخمی کردیا۔