گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر فیاض احمد موہل کا عام انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ سٹاف کی تربیتی ورکشاپس کا دورہ،فقیر محمد فقیر کالج پیپلز کالونی، گورنمنٹ کالجسٹیلائیٹ ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر جاری تربیتی عمل کا جائزہ لیا۔تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے گفتگو کی اور الیکشن ڈیوٹی کے حوالے سے عائد ذمہ داریوں بارے بھی دریافت کیا۔عام انتخابات 2024کے پر امن،شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ہدایات اور شیڈول کے مطابق سٹاف کی تربیت کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کا تربیتی ورکشاپس کا دورہ
Jan 25, 2024