بیوی کے قاتل کو عمرقید،5لاکھ روپے ہرجانہط

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے قتل مقدمہ میں مجرم کو عمرقید،5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنائی مجرم محمد افتخارعرف دانش نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے سوتیلے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ ائیرپورٹ میں درج کیا گیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو9 سال قید سخت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم طلحہ سے 1کلو360 گرام چرس برآمد ہونے پرسٹی پولیس نے گرفتار کیا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے منشیات کے مقدمہ مےںمجرم کو9سال قید سخت اور 80ہزار روپے جرمانے ادا کرنے کی سزا سنائی مجرم عامر عارف سے1400گرام چرس برآمد ہونے پر ریس کورس پولیس نے گرفتار کیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...