8 فروری کا سورج پی ٹی آئی کی فتح کی نوےد لےکر طلوع ہوگا،شہر یار ریاض

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پی ٹی ائی کے مرکزی راہنما و حلقہ این اے 56 شہر یار ریاض نے کہا ہے کہ8 فروری کا سورج پی ٹی آئی کی فتح کی نوےد لےکر طلوع ہوگا ہمارا ماضی گواہ ہے ہمیں جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کی ضرورت نہیں، ہم نے پہلے بھی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا اور اب بھی کپتان کے نامزد امیدوار ہی منتخب ہو کر ملک اور قوم کو بحرانوں اور مشکلات کی دلدل سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہےں مخالفین اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 56شہر یار ریاض،طارق جرال ایڈوکیٹ اور دیگر یونین کونسل 11 خیابان سرسید میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ شمولیتی تقاریبات اور عوامی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ی ٹی ائی اور اسکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہے ہےں انھوں نے کہا کہ مہنگائی ،غربت ، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں

ای پیپر دی نیشن