راجہ خرم نواز آزاد امیدوار ، آئی پی پی مکمل سپورٹ کرےگی،چوہدری عبدالرﺅوف

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) استحکام پاکستان پارٹی اسلام آباد کے صدرچوہدری عبدا لرﺅوف نے کہا ہے کہ 
علیم خان پاکستان سے محبت کرنے والے ایک مخلص اور بڑا ویژن رکھنے والی شخصیت ہیں جو ہمیشہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنانے کی نہ صرف بات کرتے ہیں بلکہ اس کے لیے مسلسل اپنا عملی کردار بھی ادا کررہے ہیں ان کی قیادت میں 8 فروری کے الیکشن میں عوام کے پاس جا رہے ہیں اسلام آباد میں راجہ خرم نواز اگرچہ اےن اے 
48 سے آزاد امیدوار ہیں لیکن آئی پی پی ان کی مکمل سپورٹ کرے گی نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبدالرﺅوف نے کہا کہ پاکستان کی طاقت نوجوان نسل ہے جسے میری جماعت متحرک انداز میں ملکی ترقی کے عمل میں شامل کرے گی اسلام آباد میں کارکنوں سے قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے نوجوان تیزی سے استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں پی ٹی آئی میں بھی سیاسی روح علیم خان اور جہانگیرخان ترین نے پھونکی تھی ان کے بعد آج پی ٹی آئی عملا تتر بتر ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ آئی پی پی کی قیادت اپنی بات اور وعدوں کی پاسداری کرنے کی شہرت رکھتی ہے جھوٹے وعدے اور دعوے ہم نہیں کرتے علیم خان کی سیاسی ٹیم کا حصہ ہونا میرے سمیت ہر ورکر کےلئے باعث فخر ہے
 کیونکہ آئی پی پی کا منشور بہت واضح ہے ہم نے پاکستان کو مضبوط اور اس کی معیشت کو بہتر بنانا ہے سیا

ای پیپر دی نیشن