پھول گروپ کی فتح سے اقربا پروری کی سیاست کا خاتمہ ہو گا، چوہدری نوید احمد

اسلام آباد(وقائع نگار)آل پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین(پھول گروپ)کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری نوید احمد نے کہا ہے کہ 25جنوری پاکستان ٹیلی وژن کی تاریخ میں ایک سنہرے باب کا اضافہ ثابت ہو گا۔ہم روایتی سیاست کی بجائے مثبت یونین ازم اور تعمیری اہداف کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے۔پی ٹی وی کی ترقی و استحکام اور ملازمین کی فلاح وبہبود ہماری ترجیحات میں ہمیشہ سر فہرست رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ پینش اتحاد گروپ کی جنرل باڈی میں پی ٹی وی کارکنان کی غیر معمولی تعداد میں شرکت نے ریفرنڈم سے پہلے ہی پھول یونین کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ ماضی میں حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور ملازمین کو ریگولر کرانے کے احکامات کو اپنے کھاتے میں ڈالنے والوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ ذاتی مفادات کے حصول کے لیے ملازمین کے جائز حقوق کو سلب کرانے والے کارکنوں کی نمائندگی کرنے کے قطعی اہل نہیں۔ آج کے ریفرنڈم میں پھول گروپ ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ 

ای پیپر دی نیشن