اوجی ڈی سی ایل نے تیل اور گیس کی دریافت کیلئے نئے بلاکس حاصل کرلئے

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اپنی مہارت اور جارحانہ حکمت عملی کی بدولت ملک میں تیل اور گیس کی دریافت کیلئے نئے بلاکس حاصل کرلئے۔تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے جون 2023اور نومبر2023 میں نئے ایکسپلوریشن بلاکس کیلئے حکومتی نیلامی میں حصہ لیا اور 100فیصد ورکنگ انٹریسٹ کے ساتھ بطور آپریٹر4 ایکسپلوریشن بلاکس جبکہ جے وی پارٹنرز کے طور پر دو ایکسپلوریشن بلاکس حاصل کئے۔او جی ڈی سی ایل کی طرف سے لگ بھگ 12ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔پٹرولیم کنسیشن (پی سی اے)اور ایکسپلوریشن لائسنس اور ایکسپلوریشن لائسنسز (ای ایل) پر دستخطی تقریب 24 جنوری کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)،وزیراعظم آفس، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ 
تقریب میں وزیر مملکت، ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف اسی، سیکرٹری پٹرولیم، ڈی جی پی سی، ایم ڈی /سی ای او۔اوجی ڈی سی یل اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے 100فیصد ورکنگ انٹریسٹ کے ساتھ سہون (سندھ)، زندان ٹو (پنجاب)، کوٹرا ایسٹ (بلوچستان) اور مرادی (سندھ) میں تیل اور گیس کی دریافت کیلئے پٹرولیم کنسیشن اور ایکسپلوریشن لائسنس پر دستخط کئے۔

ای پیپر دی نیشن