کہوٹہ(نامہ نگار )الیکشن سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،بڑی بڑی آفرز کو ٹھکرا کر واپنے حلقے اور عوام کے حقوق کے لیے کھڑا ہوں الیکشن سے دستبردار ہونے کیلئے مختلف لالچ دئیے جارہے ہیں حلقہ کے عوام پرانے چہروں سے اکتا گئے ہیں حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا کہوٹہ بھی میرا گھر ہے مگر ٹکٹ کا حق کلر سیداں کا تھا کہوٹہ میں دو ٹکٹ دیے گئے نوجوان میرے ساتھ ہیں میرا منشور ک ایجوکیشن، صحت، سپورٹس سٹیڈیم اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اداروں سے کرپشن کا خاتمہ تھانہ کچہری کلچر کا خاتمہ ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP7 راجہ ندیم احمدنے کیا اس موقع پر راجہ سعید احمد آف سپین نے کہا کہ میں نے اپنے علاقے کے سینکڑوں نوجوانوں کو یورپ بلوا کر سیٹل کیا کلر سیداں، کہوٹہ کے عوام 8 فروری کو گھڑیال نشان پر مہر لگا کر حقیقی خادم اور عوام دوست شخصیت راجہ ندیم احمد کو ووٹ دیں اور کامیاب کروائیں ۔