چکوال(نامہ نگار) حکومتِ پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے فوری اور مو¿ثر حل کے لئے پبلک کمپلینٹ مینجمنٹ کاو¿نٹر پر عوامی مسائل سے روزانہ آگاہی کا سلسلہ جاری ہے اور اس کاو¿نٹر پر آنے والے عوام سے ان کے مسائل سن کر تیز رفتار ازالہ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قراةالعین ملک نے اپنے دفتر کے مذکورہ کاو¿نٹر پر عوامی مسائل سنتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لئے آنے والے لوگوں کو آسان رسائی دی گئی ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی میں انہیں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے پبلک کمپلینٹ مینجمنٹ کاو¿نٹر پر موصولہ عوامی درخواستوں پر متعلقہ انتظامی افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے اور تاکید کی کہ عوامی مسائل کا حل ترجیحی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔