طالبان فوج کی پیداوار ہیں جو ختم نہیں کئے جا سکتے:ماہر طبیعات ڈاکٹر ہود بھائی

Jul 25, 2009 | 14:39

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک (طیبہ ضیائ) طالبان فوج کی پیداوار ہیں جو ختم نہیں کئے جا سکتے۔ جیش محمد، لشکر محمد اور جماعت الدعوة کی صورت میں پاکستان فوج نے بھارت سے کشمیر میں جہاد کے لئے پیدا کیے ہیں جو افغانستان پر امریکی حملہ کے بعد پاکستان میں پھیل چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے ماہر طبیعات ڈاکٹر ہود بھائی نے واشنگٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف پیِس کے ایک سیمینار میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکی امداد وصول کر رہا ہے جبکہ فوجی آپریشن میں مارے جانے کی جھوٹی خبریں جاری کی جاتی ہیں۔ پاکستان کو امداد کا بلینک چیک نہیں دیا جانا چاہیے۔ پاکستان میں ہندو طالبان کی اصطلاح اور بیت اللہ محسود کو غیر ملکی ایجنٹ کہناپاکستانی ایجنسیوں کی افواہ سازی ہے۔ بھارت کو حالیہ امریکی امداد کے باعث خطے میں فوجی توازن بھارت کے حق میں ہو گیاہے۔ پاکستانی معاشرہ سعودی طرز اسلام میں ڈھل چکا ہے۔ لوگ ©© خدا حافظ کی بجائے اللہ حافظ کہتے ہیں۔ الف انار کی بجائے الف اللہ پڑھایا جاتا ہے۔
مزیدخبریں