بالائی علاقوں ميں بارشوں ميں کمی کیوجہ سے تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد گزشتہ روز کے مقابلے ميں پینتیس ہزار کيوسک کم ہوگئی ہے ۔

انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سےایک سو ستائیس فٹ اور منگلا ڈيم ميں ایک سو ستاون فٹ بلند ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد سنتالیس ہزار ایک سواسی کیوسک اور اخراج پندرہ ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کی سطح گیارہ سو پچانوے اعشاریہ چھ فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دولاکھ تیس ہزار پانچ سوکیوسک اور اخراج ایک لاکھ انسٹھ ہزارسات سوکیوسک ہے۔ پانی کی سطح پندرہ سوپانچ اعشاریہ نو فٹ ہے۔ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد دولاکھ بیاسی ہزاردس کیوسک اوراخراج دو لاکھ اکیاسی ہزار تین سوآٹھ کیوسک ہے ۔ کالاباغ کے مقام پرپانی کی آمد دولاکھ دس ہزار نوسو اسی کیوسک اور اخراج دو لاکھ تین ہزار نوسو اسی کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد تین لاکھ سینتالیس ہزارپانچ سوانچاس کیوسک ،اخراج تین لاکھ تئیس ہزارسات سوانچاس کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد اڑسٹھ ہزارپانچ سو انچاس کیوسک اور اخراج بیالیس ہزار چھ سوانچاس کیوسک ہے۔

ای پیپر دی نیشن