حادثہ کا شکار ہونیوالوں کا تعلق اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر سے بتایا گیا ہے جو کلری جھیل پر پکنک منانے کے لئے جارہے تھے۔ راستے میں کارساز کے قریب گاڑی کو بچاتے ہوئے ان کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں بتیس سالہ نامعلوم راہ گیر اور پینتالیس سالہ بس ڈرائیور جاں بحق جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں پی این ایس کارساز میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں سولہ خواتین اور چھ بچے بھی شامل ہیں ۔