جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقیں جاپان کی سمندری حدود میں شروع ہوگئیں۔

Jul 25, 2010 | 19:25

سفیر یاؤ جنگ
مشترکہ جنگی مشقوں میں ایک سو طیارے اورآٹھ ہزارسے زائد فوجی اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔ جاپان کی سمندری حدود میں ہونیوالی ان مشترکہ مشقوں میں جوہری طاقت سے چلنے والا امریکی بحری بیٹرہ واشنگٹن اور متعدد آبدوزیں بھی شامل ہیں ۔ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کو واضح پیغام دینا ہے ۔ دونوں ممالک اس دوران بھرپور فوجی قوت کا مظاہرہ کریں گے ۔ شمالی کوریا کے دفاعی کمیشن نے گزشتہ روز جاری کیے جانیوالے بیان میں کہا تھا کہ کے امریکا اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کو غیرمستحکم کرنا ہے جس کے جواب میں کسی بھی وقت جوہری ہتھیار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ادھر چین نے ان مشقوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
مزیدخبریں