اپراورکزئی ایجنسی اوروسطی کرم  ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے تیئیس شدت  پسند ہلاک ہوگئے ۔

Jul 25, 2010 | 20:49

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ وسطی کرم اور اپر اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے  عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا جس میں تیئیس عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ اس کارروائی میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔ دوسری جانب گورنرخیبر پختونخواہ اویس غنی نے آج مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی میں یکہ غنڈ بازارکا دورہ کیا اورسانحہ یکہ غنڈ کے شہداء کے لواحقین کو تین ، تین لاکھ جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا اویس غنی نے کہا کہ حکومت ملک کو  درپیش مسائل پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے ۔ جہاد اسلام کا لازمی جزو ہے مگراس کی آڑ میں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ناکام بنادیں  گے۔
مزیدخبریں