چین کے جنوبی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، مزید چونتیس افراد کی ہلاکت کے بعد مرنیوالوں کی تعداد سات سو پچھتر سے تجاوز کر گئی ۔

گزشتہ دو ماہ سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث فوجیان ، جیانگ اور ہنان سمیت نو جنوبی  صوبوں کا ایک بڑا حصہ زیرآب آ چکا ہے جبکہ مجموعی طورپر چھبیس صوبے متاثر ہوئے ہیں ۔ ان علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے اہم شاہراہیں بند اورنظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے ۔ اب تک چھتہر لاکھ ایکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ حکام کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث چھ لاکھ ستر ہزارسے زائد عمارتیں تباہ جبکہ  بارہ کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے مزید چونتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد مرنیوالوں کی تعداد سات سو پچھتر سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ تین سو ساٹھ سے زائد  لاپتہ ہیں ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو بڑے ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ ہے ۔ اب تک ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ تئیس ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔  

ای پیپر دی نیشن