سابق سنوکرعالمی چیمپئن برطانیہ کے ایلیکس ہِگّنز کینسرکے مرض میں جان کی بازی ہار گئے۔

Jul 25, 2010 | 21:42

سفیر یاؤ جنگ
اکسٹھ سالہ ایلیکس ہِگّنز طویل عرصے سے گلے کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ایلیکس ہِگّنز کے دوست احباب کے مطابق وہ سگریٹ اورالکوحل
کے عادی تھے جس کے باعث انہیں کینسر کا مرض لاحق ہوا، جو ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔ اپنی انہی عادتوں کے باعث وہ خاصے متنازعہ بھی رہے اور ایک مرتبہ ان پر جرمانے کے ساتھ پانچ ٹورنامنٹس کی پابندی لگائی۔ انیس سو نوے میں ایک مرتبہ پھر الیکس ہگّنز کو حریف کھلاڑی سے جھگڑنے پر پورے سیزن کے لئے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انہوں نے انیس سو بہتر اور انیس سو بیاسی میں سنوکر کے عالمی ٹائٹلز جیتے جبکہ انیس سو چھہتر اور انیس سو اسی میں وہ فائنل میں شکست کھا گئے تھے۔
مزیدخبریں