سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس، ملازمین کی بیواﺅں کے بینویلنٹ فنڈ کی رقم مساوی کر دی گئی

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کو بینویلنٹ فنڈ سے مختلف محکموں کے ملازمین اور ان کے لواحقین کو امتیازی طورپر ادائیگیوں کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دور ان بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تمام محکموں کے اہلکاروں اور ان کے لواحقین کو مساوی بنیادوں پر بینویلنٹ فنڈ کی ادائیگی شروع کر دی گئی ہے ۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ¾ جسٹس محمد سائر علی اور جسٹس خلیل الرحمان رمدے پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز اس از خود نوٹس کی سماعت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن