ملک بھر میں بجلی کا بحران بدستور جاری، شارٹ فال چارہزار تین سو پینسٹھ میگاواٹ، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔

پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوارتیرہ ہزارچار سو اٹھتر جبکہ طلب سترہ ہزارآٹھ سو تینتالیس میگاواٹ ہے ۔ ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزار پانچ سو پچاس ،تھرمل سے ایک ہزار آٹھ سو بیاسی ،آئی پی پیز سے پانچ ہزار نوسو جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے ایک سو چھیانوے میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ بجلی کی طلب اور پیداوا میں فرق کے اضافے کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہات میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور بعض علاقوں میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن