آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کےنو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا۔ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا حلف لینے سےانکار۔

Jul 25, 2011 | 05:21

سفیر یاؤ جنگ
مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری انوارالحق کی صدارت میں دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ، سپیکر نے نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی جبکہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے حلف لینے سے انکارکردیا ۔ پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدہ کے انتخاب کیلئے قواعد معطل کرنے کی تحریک پیش کی جس پر سپیکر نے ایوان کی رائے لی اور کثرت رائے سے قواعد معطل کرنے کی تحریک منظور کرلی۔ اب قانون سازاسمبلی کے سپیکر وڈپٹی سپیکر کے عہدے کا انتخاب آج تین بجے ہوگا جبکہ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ چھبیس جولائی کو ہوگی ۔ دوسری جانب جہانگیربدر کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کے ہونے والے اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں سپیکر کیلئے سردارغلام صادق اور ڈپٹی سپیکر کیلئے شاہین کوثر کو نامزد کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے صرر کے انتخاب کیلئے الیکشن کا شیڈول بھیجاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اٹھائیس جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کرائے جائیں گے ،انتیس جولائی کو جانچ پڑتال ہوگی اور اسی روز کاغذات نامزدگی واپس لئے جائیں گے جبکہ پولنگ تیس جولائی کو ہوگی۔
مزیدخبریں