ناروے، یوتھ کیمپ پر فائرنگ اور دارالحکومت اوسلو میں بم دھماکے کے ملزم آندرے بیرنگ بریوک کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Jul 25, 2011 | 06:33

سفیر یاؤ جنگ
پولیس نے ملزم کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے بقول ملزم نے اپنے بیان میں اوسلو کے جزیرے میں فائرنگ کر کے چھیاسی افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے۔اس سے قبل ملزم نے دارالحکومت میں ایک کار بم حملہ کیا تھا جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔بتیس سالہ آندرے بیرنگ بریوک کو موجودہ قانون کے تحت اکیس سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔
مزیدخبریں