مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری انوارالحق کی صدارت میں دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا ، سپیکر نے نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی جبکہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے حلف لینے سے انکارکردیا
مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں سپیکراورڈپٹی سپیکر کے عہدہ کے انتخاب کیلئے قواعد معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جس پرسپیکرچوہدری انوارالحق نے ایوان کی رائے لی اور کثرت رائے سے قواعد معطل کرنے کی تحریک منظور کرلی۔ جس کے بعد نئی اسمبلی کے لئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیاگیا۔ رائے شماری کے بعد پیپلز پارٹی کے سردارغلام صادق چھیالیس میں سے چھتیس ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ نون کے امیدوار راجہ صدیق کو دس ووٹ ڈالے گئے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے نامزد کی جانے والی شاہین کوثرکو ڈپٹی سپیکرمنتخب کرلیاگیا۔ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ چھبیس جولائی کو ہوگی۔ آزاد کشمیر کے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پولنگ تیس جولائی کو ہوگی۔